مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ جب تک دہشتگردی اور کرپشن کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، تب تک اس ملک میں امن اور استحکام ممکن نہیں، یہ وہ ناسور ہیں جنہوں نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی راہ میں کسی دباو یا مصلحت کو رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔ ملک دشمن نادیدہ طاقتیں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو اپنے مخصوص مقاصد کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتی ہیں اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے اس کی ڈائریکشن بدلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان کی ملت تشیع روز اول سے دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے آواز بلند کر رہی ہے۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی ملت تشیع کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی کوشش بےسود ثابت ہوگی۔ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے انتہا پسندی کے خلاف ہمارے موقف کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کرپٹ لوگوں کا ایوان اقتدار پر قبضہ ہے۔ ملک کو بچانے کے لئے ریاست کو ان لٹیروں سے آزاد کرنا ہوگا، جو ایک طرف ملک میں سرمایہ کاری کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پرکشش مواقعوں کا اعلان کرتے ہیں اور دوسری طرف قومی خزانے کو دوسرے ممالک منتقل کرکے غیر قانونی خفیہ کمپنیاں کھول رکھی ہیں۔ یہ منافقانہ طرز عمل ملک کی تباہی کا باعث بنا ہوا ہے۔ تمام مذہبی و سیاسی محب وطن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ پانامہ لیکس کے ان گھناونے کرداروں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کریں۔
1
Friday, 15 April 2016
آزاد کشمیر الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لیں گے، کارکنان تیاری کریں، سیکرٹری جنرل ایس یو سی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیںگے، کارکنان تیاری کریں، ہم خیال جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں رابطے میں ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کو جلد ا زجلد مکمل کریں تاکہ عوام کی مشکلات حل ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سے آئے ہوئے عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اب بھی آزاد کشمیر کے آنیوالے انتخابات میں بھرپور حصہ لیںگے اور اس حوالے سے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے۔ گلگت بلتستان میں انتخابات کے بعد اب آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی بھرپور تیاری کے ساتھ سیاسی میدان میں اتریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی سے بھی ملاقات کی ہے اور ان سے رہنمائی لی ہے، انہی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جلد اس معاملے پر ایک مشاورتی اجلاس بھی بلایا جائے گا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے آزاد خطہ کے عمائدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں جاکر بھرپور کمپین کریں اور انتخابات کی تیاری کریں۔ علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے باعث خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور وادی نیلم کے متاثرہ علاقوں میں اب بھی عوام کو مشکلات درپیش ہیں، اس حوالے سے وفاقی و صوبائی حکومتو ں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مشکلات کے پیش نظر بحالی کے کاموں میں مزید تیزی لائیں تاکہ ان کی یہ مشکلات دور ہو سکیں۔

یا رسول اللہ (ص) کہنے کے مخالف وہابی دہشت گرد پاکستان اورعالم اسلام کے لئے عظیم خطرہ
خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور عالم اسلام کو ان وہابی دہشت گردوں سے شدید خطرات لاحق ہیں جو یا رسول اللہ (ص) کہنے کے خلاف ہیں اور مسلمانوں کا ناحق خون بہار رہے ہیں۔ وہابی پاکستانی فوج کے عزم و حوصلوں کو پست کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور انیھں اپنے خزدکش حملوں اور بم دھماکون کا نشانہ بنا رہے ہیں اور حتی پاکستانی فوج پر بھی اپنے باطل اور منحرف خیالات کو مسلط کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں لیکن پاکستانی فوج نے واضح کردیا ہے وہ پاکستان کی ارضی سالمیت اور باغی اور دہشت گردوں گروہوں کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان کے وہابی مدارس میں بڑے پیمانے پر دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے اور انھیں پاکستانی فوج اور پاکستانی
عوام کے قتل کے لئے خودکش حملوں کے لئے آمادہ کیا جاتا ہے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان میں وہابی دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے البتہ پاکستان میں وہابی نظریات کے حامی سیاستداں وہابی دہشت گردوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ اسلامی تجزیہ نگاروں کے مطابق یا رسول اللہ (ص) کہنے کے مخالف وہابی دہشت گرد نا صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لئے عظیم خطرہ ہیں وہابی دہشت گرد در حقیقت اسلام اور جہاد کے مقدس ناموں کے تحت بہیمانہ کارروائياں کرکے اسلام اور جہاد کے مقدس ناموں کو بدنام کررہے ہیں۔ وہابی منحرف دہشت گردوں کی بہیمانہ اور سفاکانہ کارروائیاں ، پاکستان، افغانستان، عراق، شام، لیبیا، مصر اور یمن میں جاری ہیں جبکہ باخـبر ذرائع کے مطابق وہابی منحرف دہشت گردوں کو سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک کی بھر پور حمایت حاصل ہے جبکہ سعودی عرب کو بڑے شیطان امریکہ کی سرپرستی ، پشتپناہی اور حمایت حاصل ہے۔

Subscribe to:
Posts (Atom)